سرفراز بگٹی مستعفی‘ الیکشن میں حصہ لیں گے

اسلام آباد‘ کوئٹہ  (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے 13 دسمبر کو اپنا استعفیٰ باضابطہ طور پر نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو پیش کیا تھا۔ ترجمان وفاقی وزارت داخلہ نے بھی سرفراز احمد بگٹی کے مستعفی ہونے کی باضابطہ طور پر تصدیق کر دی ہے۔ سرفراز احمد بگٹی نے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا امکان ہے۔ نگران وزیر کھیل بلوچستان نوابزادہ جمال رئیسانی‘  مشیر معدنیات عمیر حسنی  بھی عہدوں سے مستعفی ہو گئے۔ نوابزادہ جمال رئیسانی نے 12 دسمبر کو اپنا استعفیٰ نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کو بھجوایا تھا۔ نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نے جمال رئیسانی کا استعفیٰ منظور کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...