نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگی رہنماء ،سابق ایم این اے حاجی مدثر قیوم ناہرا کا کہنا ہے سیاسی مخالفین (ن) لیگ کی عوامی مقبولیت سے گھبرا کر الیکشن سے فرار چاہتی ہے ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی طرف سے امیدواروں کا انتخاب سیاسی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور عوامی رابطہ مہم انتخابی تیاریوں کی کڑیاں ہیں جبکہ پی ٹی آئی انتخابات کو ملتوی کرانے کی سازشوں میں مصروف ہے اور واویلا الیکشن جلد کرانے کا کرتی ہے جو پی ٹی آئی کی یو ٹرن اور منافقانہ پالیسی کا تسلسل ہے ۔ میاں محمد شہباز شریف کی 16 ماہ کی حکومت کی مثبت پالیسیوں کے باعث پاکستان کے معاشی حالات دن بدن بہتر سے بہتر ہو رہے ہیں۔
سیاسی مخالفین (ن) لیگ کی مقبولیت سے خائف ہیں:مدثر قیوم ناہرا
Dec 16, 2023