لالی ووڈ کی ہیر اداکارہ فردوس بیگم کو مداحوں سے بچھڑے 3 برس بیت گئے، اداکارہ نے 150 سے زائد فلموں میں کام کیا، فلم ’’ہیر رانجھا‘‘ نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔ 4 اگست 1947ء میں پیدا ہونے والی اداکارہ فردوس بیگم کا اصل نام پروین تھا، اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1963ء میں فلم ’’فانوس‘‘ سے کیا، ادکارہ نے 150 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں 20 اردو اور 130 سے زائد پنجابی فلمیں شامل ہیں۔ اداکارہ فردوس بیگم تین پشتو فلموں میں بھی جلوہ گر ہوئیں، اداکارہ کی سپر ہٹ فلموں میں ہیر رانجھا، دلاں دے سودے، ملنگی اور آنسو شامل ہیں، فلم ہیر رانجھا پر بہترین اداکارہ کا نگار ایوارڈ ملا، فلم آنسو اور ضدی میں بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کی حق دار ٹھہریں۔ اداکارہ کے مکالمے جہاں دلوں میں گھر کر جاتے وہیں ان کی فلموں کے گیت آج بھی کانوں میں رس گھولتے ہیں، فردوس بیگم برین ہیمبریج کے باعث 16 دسمبر 2020ء میں لاہور میں انتقال کر گئی تھیں