سانحہ اے پی ایس نے ہمارے اجتماعی شعور پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں، شرجیل انعام میمن سانحہ میں شہادت پانے والوں اور ناقابل تصور نقصان کا سامنا کرنے والے خاندانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اے پی ایس پشاور میں شہادت پانے والے معصوم ہمیشہ ہمارے دلوں میں نقش رہیں گی, اے پی ایس پشاور حملے کے بعد قوم نے بے مثال اتحاد کی طاقت کا مظاہرہ کیا، سانحہ اے پی ایس کے نتیجے میں قوم تفرقوں سے بالاتر ہوکر دہشتگردی کے خلاف اکٹھی ہوئی، ہمیں ایک روشن، محفوظ مستقبل کے لئے دہشتگردی کے خلاف ہمیشہ متحد رہنا ہوگا، دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کے لیے قومی رواداری، افہام و تفہیم اور مکالمے کو فروغ دینا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے، آج کے دن عہد کریں کہ سانحہ اے پی ایس کی یاد مثبت تبدیلی کی ترغیب کا باعث بنے, آئیے ہم سب آج کے دن دہشتگردی، انتہا پسندی، تشدد اور نفرت سے پاک پاکستان کے لیے اپنے عزم کی تجدید کریں، شرجیل انعام میمن