پاکستانی ایگزیگٹیو فورم ایسٹرن ریجن چیپٹر کی جانب سے الدمام شہر میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایسٹرن ریجن سے بزنس کمیونٹی سمیت مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے مخصوص افراد نے شرکت کی۔
الدمام شہر میں پاکستانی ایگزیگٹیو فورم ایسٹرن ریجن چیپٹر ہیڈ محمد عاصم بیگ اور سیکٹری جنرل سعودی عرب سید فراز کی زیر سرپرستی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا. جس میں مختلف کاروباری شخصیات سمیت دیگر پروفیشن سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ جبکہ پاکستانی ایگزیٹیو فورم سعودی عرب کے صدر منیر احمد شاد بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے.
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت،سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں بڑھتے مواقع پر تفصیلی گفتگو کی گئ۔ فورم کے تمام ممبران کا کہنا تھا کہ غیر ملکیوں کے لیے بے شمار کاروباری مواقعے ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ جس کے لیے آئندہ جدہ میں ہونے والی 2024 ایکسپو میں پاکستانی کی نمائندگی عمدہ طریقے سے ہوسکتی ہے جس کے لیے ہمیں مل جل کر کوشش کرنی ہے۔
میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے صدر پاکستانی ایکزیگٹیو فورم سعودی عرب منیر احمد شادنے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا اور سعودی عرب میں بزنس سہولیات فراہم کرنے کے حوالے فورم کی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ اور کہا کہ ہمارا یہ پلیٹ فارم اسی مقصد کے لیے ہے کہ بزنس کمیونٹی کو جتنا ہوسکے سہولیات اور معلومات سے آگاہ کیا جائے۔ تقریب کے اختتام پر جنرل سیکٹری سید فراز کی طرف سے منیر احمد شاد کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔