پاکستان انٹرنیشنل سکول الخبر میں سالانہ سپورٹس مقابلے کا انعقاد

Dec 16, 2023

ممتاز احمد بڈانی سعودی عرب

ممتازاحمدبڈانی سعودی عرب

پاکستان انٹرنیشنل اسکول الخبر میں سالانہ کھیلوں کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔سالانہ کھیلوں میں چار ہاو¿سز ابوبکر،عمر،عثمان،علی کے درمیان مقابلے کرائے گئے۔کھیلوں میں کرکٹ ،فٹبال،ٹبیل ٹینس،100 میٹر،200میٹر،400 میٹر
 ریس،میراتھن ریس،سیک ریس،سپون ریس،فروگ ریس،بیک ریس کے مقابلے کروائے بھی کرایے گئے۔
سنیئر اورجونیئر کھلاڑیوں نے کھیلوں میں شرکت کی۔سالانہ کھیلوں کے مہتمم سر اجمل جمیل پرنسپل اسکول ھذا تھےجبکہ اسپورٹس انچارج کے فرائض ڈاکٹر عمران جاوید نے سرانجام دئیے۔ 
پاکستان انٹرنیشنل سکول کے پرنسپل پروفیسر سر اجمل جمیل نے اسکول کے سالانہ کھیلوں کا افتتاح کیا۔
 پرنسپل نے کھیلوں کے آغاز سے پہلے کھیلوں کی اہمیت اور افادیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کھیل اچھی صحت کی ضمانت ہے اور تندرستی کا باعث بنتی ہے۔بوائز ونگ میں کھیلوں کے نتائج کے مطابق مقابلوں میں علی ہاو¿س فاتح رہا۔فٹ بال کے مقابلوں میں عمر ہاو¿س ٹیبل ٹینس میں عثمان ہاو¿س اور ابوبکر ہاو¿س فاتح رہے۔مجموعی طور پر علی ہاو¿س تمام کھیلوں پر حاوی رہا۔پلیئرآف دی ایئر کا اعزاز علی ہاو¿س کے کھلاڑی محمد زیاد شیخ دہم بی نے حاصل کی۔
گرلز ونگ میں بھی سالانہ کھیلوں کے ہفتے کا اہتمام کیا گیا جس کی منتظم اعلیٰ وائس پرنسپل مسز ثروت رحیم تھیں۔ کھیلوں میں کرکٹ ، رِنگ ریس، ریلے ریس ،میوزیکل چیئر زوغیرہ کے مقابلے شامل تھے۔ طالبات نے کھیلوں میں بڑھ چڑھ کے حصہ لیا۔سالانہ سپورٹس ڈے پر نظامت کے فرائض مسز آسیہ نعیم نے انجام دئیے۔
مہمان خصوصی وائس پرنسپل مسز ثروت رحیم نے جیتنے والی طالبات کو میڈل دیئے اور کھیلوں کی افادیت پر روشنی ڈالی۔ کھیلوں کے ہفتہ کے اختتام پر تقسیم انعامات کی تقریب کا اہتمام نادی الخلیج اسٹیڈیم میں کیا گیا۔سپورٹ انچارج ڈاکٹر عمران جاوید نے نظامت کے فرائض سر انجام دیے۔ عمران جاوید نے چیئر پرسن بورڈ آف ڈائریکٹر زاسکول ثمینہ شاکر اور پرنسپل اجمل جمیل صاحب کی اسٹیڈیم میں آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
 انہوں نے کھیلوں کی تفصیل سے آگاہ کیا پرنسپل نے جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور ہارنے والوں کو عمل پیہم کا درس دیا۔مہمان خصوصی ثمینہ شاکر نے کھلاڑیوں کو داد تحسین کے علاوہ اساتذہ کرام کی خدمت کو سراہا۔ چیئر پرسن اور پرنسپل نے جیتنے والے طلبائ کو ٹرافی اور میڈلز سے نوازا۔
آخر میں اسکول کے پرنسپل نے مہمان خصوصی ثمینہ شاکر چیئر پرسن بورڈ آف ڈائریکٹر ز صاحبہ کو اسکول کی طرف سے اعزازی شیلڈ پیش کی۔

مزیدخبریں