این اے 56 اور 57 سے پی ڈی ایم کے خلاف الیکشن لڑوں گا،شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قلم دوات سے الیکشن لڑوں گا،ہم صرف پنڈی کی سیاست کرتے ہیں، ہم نے ساری زندگی چھوٹی سی دو سیٹوں پر سیاست کی. شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ لال حویلی پر ابھی بھی کیسز ہیں اور ہم وہیں سے سیاسی مہم کا آغاز کریں گے،این اے 56 اور 57 سے پی ڈی ایم کے خلاف الیکشن لڑوں گا، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد انتخابی مہم کا آغاز کروں گا، میرا بیانیہ ایجوکیشن، ہیلتھ کے شعبوں پر توجہ اور عوام کی خدمت ہے،عدالت نے بات کرنے سے منع کیا ہے، ابھی پیشی باقی ہے، ویسے بھی تازہ تازہ چلہ کاٹ کر آیا ہوں، قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ چوہدری محمود نے شیخ رشید کے خلاف توڑ پھوڑ اور احتجاج سے متعلق مقدمہ کی سماعت کی۔ شیخ رشید اپنے وکیل سردار شہباز ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، عدالت نے حاضری لگانے کے بعد شیخ رشیدکوجانےکی اجازت دے دی۔

ای پیپر دی نیشن