اسلام آباد میں دہشتگردی کاخطرہ،ہائی الرٹ جاری

Dec 16, 2023 | 14:48

 اسلام آباد میں ممکنہ دہشت گردی کا خطرہ،تمام تھانوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو اپنے علاقوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندی کرنے کی ہدایت  کردی گئی ہے۔مشکوک افراد کی تلاشی اور گاڑیوں کے کاغذات بھی چیک کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور  اپلائیڈ فار گاڑی اور موٹر سائیکل کے ریڈ زون میں داخلے پر پابندی جبکہ کالے شیشے والی گاڑیوں کے ریڈ زون میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کالے شیشوں کے جاری پرمٹ کینسل کرنے پر بھی غور شروع ہوگیا ہے۔ریڈ زون کی حساس عمارتوں پر سنائپر تعینات کرنے پر بھی غور جاری ہے۔

مزیدخبریں