سابق وفاقی وزیرکا آئی پی پی میں شامل ہونے کا فیصلہ

آئی پی پی کی سیاسی محاذ پر بڑی کامیابی آئی پی پی قیادت کے سابق وفاقی وزیر وزیر ہمایوں اختر سے معاملات طے پاگئے۔سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر کا آئی پی پی میں شامل ہونے کا فیصلہ ہمایوں اختر آج دوپہر تین بجے  پریس کانفرنس میں جہانگیر ترین اور علیم خان کے ہمراہ آئی پی پی میں شامل ہونے کا اعلان کریں گے۔تفصیلات کے مطابق آئی پی پی کی سیاسی محاذ پر بڑی کامیابی مل گئی۔آئی پی پی قیادت کے سابق وفاقی وزیر وزیر ہمایوں اختر سے معاملات طے پاگئے۔سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر کا آئی پی پی میں شامل ہونے کا فیصلہ  کر لیا۔ذرائع کے مطابق ہمایوں اختر آج دوپہر تین بجے  پریس کانفرنس میں جہانگیر ترین اور علیم خان کے ہمراہ آئی پی پی میں شامل ہونے کا اعلان کریں گےجہانگیرترین ، اسحق خاکوانی ،عون چوہدری نے دو  روز قبل ہمایوں اختر سے انکی رہائشُ گاہ پر ملاقات کی تھی۔ آئی پی پی کی قیادت نے  ملاقات میں ہمایوں اختر کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی ھمایوں اختر کچھ عرصہ قبل تحریک انصاف کو چھوڑ چکے ہیں ماضی میں ہمایوں اختر  ن لیگ ق لیگ کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن