پنجاب میں آراوز اور ڈی آر اوز کی تربیت کا کل سے دوبارہ آغاز ہوگا

 عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ پنجاب میں  ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ آفیسر کی ٹریننگ کل سے دوبارہ شروع ہوگی۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ہائی کورٹ کے انتظامیہ سے ریٹرننگ آفیسرز نہ لینے کے حکم کے باعث الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ  آفیسرز کی ٹریننگ کا عمل روک دیا تھا۔سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ آفیسر کی ٹریننگ کل سے پھر شروع ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن