مری، ایبٹ آباد میں برف باری

ملکہ کوہسار مری اور ایبٹ آباد میں اس سردی کی پہلی برفباری کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد کھنچی چلی آئی، ویک اینڈ پر سیر و تفریح جاری ہے۔

برفباری کے بعد وادی کے نظارے اور حسین ہوگئے، جبکہ زیارت میں بھی موسم کی پہلی برفباری شروع ہوگئی۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

وادی نیلم آزاد کشمیر سمیت بالائی علاقوں میں بارش اور سیاحتی مقامات پر برفباری سے موسم مزید سرد ہوگیا

ای پیپر دی نیشن