چین نے جنوبی صوبے ہائی نان کی وینچھانگ خلائی جہاز لانچ سائٹ سے ایک نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ مدارمیں بھیج دیاہے۔آپٹیکل ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ یاو گان-41 کو کیرئیر راکٹ لانگ مارچ-5 وائی 6 سے گزشتہ روزشام 9 بج کر41 منٹ (بیجنگ ٹائم) پر خلا ءمیں روانہ کیا گیا۔سیٹلائٹ کو ارضیاتی سروے، فصلوں کی پیداوار کے تخمینہ، ماحولیاتی انتظام، موسمیاتی انتباہ و پیش گوئی ،آفات سے بچاؤ اور ان کے نقصانات میں کمی کے مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔