پاکستانی کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی متاثرکُن ہو یا نہیں لیکن قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کھلاڑیوں کو حوصلہ دینے کا انداز اچھے اچھوں کا خون گرما دیتا ہے۔ سابق کپتانوں کے 'Boys played well' کی طرح موجودہ کپتان محمد رضوان کے بھی کئی ڈائیلاگز مشہور ہیں تاہم اُن کا سب سے مشہور جملہ وہ ہے جبوہ ٹیم کو حوصلہ دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ 'یا تو Win ہے یا Learn ہے'۔ محمد رضوان کئی مواقع پر یہ بات دہرا چکے ہیں کہ 'آپ کبھی ہارتے نہیں ہیں، یا تو آپ جیت جاتے ہیں یا سیکھ جاتے ہیں'۔یہ بات بظاہر ٹیم کو حوصلہ دینے کیلئے کہی جاتی ہے کہ شکست ہوجائے تو دل شکستہ نہ ہوں، بلکہ اسے ایک سبق سمجھیں۔ تاہم حالیہ کچھ عرصے سے ٹیم کی مسلسل ناقص کارکردگی کے سبب محمد رضوان کا یہ مشہور ڈائیلاگ اب ایک مذاق بن چکا ہے اور ہر میچ کے آغاز سے قبل کرکٹ شائقین ایک دوسرے سے پوچھتے نظر آتے ہیں کہ 'آج Win ہے یا Learn ہے؟'۔اب حال ہی میں پاکستانی کرکٹ شائقین بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کی انسٹاگرام پوسٹ دیکھ کر حیران رہ گئے جنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں محمد رضوان کا یہ مشہور ڈائیلاگ دہرا دیا۔ سونم باجوہ نے اپنی اداؤں سے بھری ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ 'سم ٹائمز یُو وِن، سم ٹائمز یُو لَرن' یعنی آپ کبھی جیت جاتے ہیں یا کبھی سیکھ جاتے ہیں‘۔
بھارتی اداکارہ سونم باجوہ بھی محمد رضوان کی فین نکلیں؟ پوسٹ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران
Dec 16, 2024 | 01:02