نوجوان مسلم لیگ نون کا ساتھ دیں،جہانگیر خانزادہ 

Dec 16, 2024

  حضرو (نمائندہ نوائے وقت) وزیر اعلی پنجاب مانیٹرنگ ٹیم کے ممبر پر سابق صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ نوجوان مسلم لیگ نون کا سرمایہ نوجوان مسلم لیگ نون کا ساتھ دیں نون لیگی نوجوانوں کو روزگار فراہم کرے گی تحریک انصاف کی سیاست تشدد اور ملک کی سلامتی کے خلاف ہے 2014 میں ملک کی ترقی روکنے کے لیے دھرنے دیے گئے نو مئی کے واقعات میں شہیدوں کی توہین کی گئی فائنل کال کے موقع پر جس طرح تحریک انصاف نے احتجاج کیا پوری قوم اس سے اگاہ ہے نوجوان قیادت مریم نواز شریف کے شانہ بشانہ چلے کبھی مایوس نہیں کریں گے سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں شہید کرنل شجاع خانزادہ کی شہادت کے بعد میدان سیاست میں انا پڑا کبھی اپنے اپ کو سیاسی نہیں بلکہ چھچھ کے عوام کا خادم سمجھا جب بھی خدمت کا موقع ملا اہلیان چھچھ کی خدمت کی ائندہ بھی کرتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے  کدلتھی میں ملک افضل۔ملک صداقت۔ملک رفاقت اورملک اکرام ودوست احباب کا پی ٹی آئی چھوڑکرجہانگیرخانزادہ کیساتھ شمولیت اختیارکرنے کے موقع پرمنعقدہ کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا شمولیتی پروگرام سے مسلم لیگ ن تحصیل حضرو کے صدر ملک انصار نے بھی خطاب کیا جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ 2024 کے انتخابات میں عوام کا فیصلہ قبول کیا کھبی بھی نہیں سوچا کہ کون میرے ساتھ اور کو مخالف ہے ۔

مزیدخبریں