شاہد اکبر گجر، شیخ ندیم لیبر ونگ تحصیل کلرسیداں  کے کوآرڈینیٹر، ڈپٹی کوآردینیٹر نامزد 

Dec 16, 2024

  کلرسیداں(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن لیبر ونگ کے مرکزی صدر غلام قادر جٹ نے کلرسیداں کے سرگرم مسلم لیگی رہنماوں چوہدری شاہد اکبر گجر اور شیخ ندیم احمد کو لیبر ونگ تحصیل کلر سید اں کا باالترتیب کوآرڈینیٹر اور ڈپٹی کوآردینیٹر نامزد کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا چوہدری شاہد گجر کا تعلق یوسی کنوہا اور شیخ ندیم احمد کا کلرسیداں شہر سے ہے ادہر مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے صدر چوہدری اخلاق حسین،جنرل سیکرٹری چوہدری زین العابدین عباس،سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی،سابق سٹی ناظم شیخ حسن ریاض،نائب ناظم راجہ ظفر محمود،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی،جنرل سیکرٹری سردار محمد وسیم،چو ہدری توقیراسلم،مسلم لیگ ن یوسی چوآخالصہ کے صدر چوہدری وقاص گجر،جنرل سیکرٹری ماسٹر راجہ ساجد،صدر سموٹ چوہدری محمد طارق،چوہدری کامران عزیز ایڈووکیٹ نے نئی ذمہ داریوں پر چوہدری شاہد اکبر گجر اور شیخ ندیم احمد کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کامیابیوں کے لیئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں