سردار ظہور اقبال کا فرانس میں مقیم پاکستانی سفیر عاصم افتخار کے اعزاز میں عشائیہ

Dec 16, 2024

 فتح جنگ (نامہ نگار)  فرانس میں پاکستانی سفیر عاصم افتحار احمد جو سفارتی مشن سے سبکدوش ہونے کے بعد اقوام متحدہ میں تعینات کر دئیے ہیں ان کے اعزاز میں پاک فرانس بزنس فورم کے چیئرمین سردار ظہور اقبال خان نے الوداعی عشائیہ دیا اس موقع پر پاکستان سے تعلق رکھنے والی اہم کاروباری شخصیات بھی موجود تھیں سردار ظہور اقبال نے الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عاصم افتخار احمد نے فرانس میں تعیناتی کے دوران وطن عزیز کی بھرپور نمائندگی کی اور پاکستان کے مفادات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اہم اقدامات اٹھائے ان کی خدمات پرقابل تحسین ہیں ان کی فرانس میں تعیناتی کے دوران خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انھوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ عاصم افتحار احمد اپنی خداداد صلاحیتوں کی بروئے کارر لاتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی اور مفادات کے تحفظ کیلئے بھر پور جدوجہد کرینگے انھوں نے سبکدوش ہونے والے پاکستانی سفیر عاصم افتخار احمد کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔

مزیدخبریں