ٹیکسلا+ترنول(نمائندہ نوائے وقت)معروف شخصیت حاجی بشیر احمد اعوان مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملے متوفی مدثر بشیر اعو ان ایڈووکیٹ،اسد بشیر اعوان کے والد محترم اور نثار احمد اعوان اور شبیر احمد اعوان کے بھائی تھے مرحوم کو بعد نماز جنازہ 26 نمبر موٹر وے چوک موضع چھیلو کے مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا، پیر امجد حسین شاہ آ ف قطبال نے نماز جنازہ کی امامت کرائی، جس میں اراکین اسمبلی ملک ابرار احمد،انجم عقیل خان گولڑہ ،ملک افتخار احمد،افضل کھوکھر،حاجی جہانگیر مغل،حا جی اکسیر مغل،سابق چیئرمین حاجی گلفراز خان ترنو ل،حاجی بابر بٹ،شہزادہ خان راولپنڈی،معروف ٹرانسپورٹر الحاج انجم حفیظ قریشی سہام،سینئر صحافی سردار سلطان سکندر،عدیل افضل خان جھنگ،رضو ان ملک،حاجی ممتاز ببو خان،پیر سجاد حسین بخآری با غ نیلاب اٹک،اجمل خان مہلو،سابق چیئرمین سر دار مختار احمد ننھا خان فتح جنگ،سردارثاقب محمود خان ہکلہ،ملک زرداد جعفر،زاہد محمود خان ہکلہ،سلطان محمود،قمر خان ہکلہ،ملک فرحی حطار سمیت راولپنڈی بار کے و کلاء سیاسی سماجی کاروباری شخصیات اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔