راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے گزشتہ روز 2704 چالان ٹکٹس جاری کیے سی ٹی او بینش فاطمہ نے بتایا کہ سٹی ٹریفک پولیس نے گزشتہ روز 4446 شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس اور اس سے متعلقہ سہولیات دیں،70 چالان ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی کرنے پر جاری کیے گئے،39 چالان ٹکٹس ون وے کی خلاف ورزی پر جاری کیے گئے 83 چالان ٹکٹس لائن اور لین کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف بھی جاری کیے گئے۔ 561 چالان ٹکٹس بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کو جاری کیے گئے،جبکہ بغیر رجسٹریشن ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیورز کو 114 چالان جاری کئے گئے
2704 چالان ٹکٹس ،4446 شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری،سی ٹی او
Dec 16, 2024