انٹرنیشنل کامن ویلتھ وویمن پارلیمنٹیرین کی ورک شاپ اختتام پذیر

اسلام آباد(خبرنگار)وویمن پارلیمنٹری کاکس کے زیر اہتمام انٹرنیشنل کامن ویلتھ وویمن پارلیمنٹیرین کی ورک شاپ اختتام پذیرہوگئی اختتامی تقریب سے سیکرٹری وویمن پارلیمنٹری کاکس شاہدہ رحمانی اور دیگر مندوب نے خطاب کیا شاہدہ رحمانی نے دو روزہ انٹرنیشنل کامن ویلتھ وویمن پارلیمنٹیرین ورک شاپ کے شرکاء کا شکریہ ادا کیاسیکرٹری شاہدہ رحمانی نے کہا کہ دو روزہ انٹرنیشنل کامن ویلتھ ورک شاپ کے دور رس نتائج مرتب ہونگے دو روزہ انٹرنیشنل وویمن پارلیمنٹیرین ورک شاپ میں خواتین کو درپیش مسائل پر سیر حاصل بحث کی گئی دو روز کانفرنس میں خواتین کے حقوق کے تحفظ اور ان کو درپیش مسائل کے حل کا جائزہ لینے کا موقع ملا، سیکرٹری وویمن کاکس شاہدہ رحمانی نے کہا کہ ورکشاپ کے شرکاء نے وزڈم ایکسپیرینس اور نالج شیر کیا اور اس ورک شاپ کو کامیاب بنانے میں تعاون کیاوویمن پارلیمنٹری کاکس نے پارلیمان میں خواتین کے حقوق سے متعلق اہم قانون سازی کی ہیوویمن کاکس خواتین کے حقوق کیلئے کوشاں ہے، خواتین کو قومی دھارے میں لائے بغیر ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا،اختتامی تقریب سے ڈپٹی سپیکر بلوچستان غزالہ گولو صاحبہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن