یو بی جی (ایف پی سی سی آئی) کے جنرل سیکرٹری ظفر بختاوری نے کہا کہ اجمل بلوچ اور اختر حسین عباسی کا انتخاب بزنس کمیونٹی کی جانب سے ان کی خدمات کا اعتراف ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے مزید محنت سے کام کریں گے۔ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر عبدالروف عالم نے کہا کہ اجمل بلوچ کی کامیابی بزنس کمیونٹی کے اتحاد اور اعتماد کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبپارہ مارکیٹ کی ترقی اور تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے ان کی قیادت ہمیشہ اہم رہی ہے۔ فانڈر گروپ کے سابق چیئرمین خالد اقبال ملک نے کہا کہ اجمل بلوچ اور اختر حسین عباسی نے تاجروں کی فلاح و بہبود کے لیے بے مثال کام کیا ہے۔ ان کی کامیابی اس بات کی عکاس ہے کہ تاجر برادری ان پر مکمل اعتماد رکھتی ہے۔اعجاز عباسی، چوہدری مسعود، اور شوکت مسعود نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اجمل بلوچ اور اختر حسین عباسی نے ہمیشہ تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے قابل ستائش اقدامات کیے ہیں۔ ان کی کامیابی بزنس کمیونٹی کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ بعدازاں وفد نے اجمل بلوچ اور اختر حسین عباسی کو گلدستے پیش کیے گئے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ اجمل بلوچ اور اختر حسین عباسی نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ تاجروں کی خدمت کو اپنی اولین ترجیح سمجھتے ہیں اور تاجروں کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔