وفاقی دارالحکومت میں وارداتیں،شہری نقدی، زیورات سے ہاتھ دھو بیٹھے

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)چوری، سنیچنگ اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شہری نقدی، زیورات، گاڑیوں ، موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے ،تھانہ کورال کے علاقے میں دو مسلح افراد نے اسلحہ کی نوک پرایک شخص سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ شالیمار کے علاقے میں دو نقاب پوش موٹر سائیکل سوار ایک شخص سے گن پوائنٹ پر نقدی، موبائل فون اور اے تی ایم کارڈ چھین کر فرار ہوگئے تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ میں گھر کے تالے توڑ کر نقدی، طلائی زیورات، الیکٹرانکس کا سامان چوری کرلئے گئے تھانہ کھنہ کے علاقے میں دو افراد نے ایک شخص سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین لیا تھانہ شالیمار کے علاقے میں گھر سے نقدی، طلائی زیورات، ایل سی ڈی ، انعامی بانڈ ، موبائل فون چوری ہوگئے تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں دکان کے تالے توڑ کر قیمتی سامان چوری کر لیا گیا، تھانہ آپارہ کے علاقے میں شہری کی قیمتی کار چوری ہوگئی سٹی زون میں تھانہ کوہسار اور تھانہ مارگلہ کے علاقہ سے دو موٹر سائیکل چوری ہوگئے صدر زون  میں سنگجانی اور تھانہ رمنا کے علاقوں سے دو موٹر سائیکل چوری ہو گئے انڈسٹریل ایریا میں تھانہ آئی نائن کے علاقے سے موٹر سائیکل چوری ہو گیا سواں ون کے تھانوں ہمک اور لوہی بھیر سے دو موٹر سائیکل چوری ہوگئے رورل زون کے تھانہ بنی گالہ سے موٹر سائیکل چوری ہو گیا۔

ای پیپر دی نیشن