ڈی آئی جی آپریشنز سید علی رضا کی تھانہ گولڑہ کے علاقہ میں کھلی کچہری

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈی آئی جی آپریشنز سید علی رضا نے تھانہ گولڑہ کے علاقہ میں کھلی کچہری کا انعقادکیا کچہری میں ایس پی صدر زون ،  ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز اور پولیس افسران سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی،کھلی کچہری کے دوران ڈی آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کے مسائل سنے اور فوری حل کے احکامات جاری کئے،انہوں نے کہا کہ شہری اپنے مسائل کے حل کے لئے "آئی جی پی شکایت سیل- "1715پر بھی اپنی شکایات و مسائل درج کرواسکتے ہیں،اسلام آباد پولیس مختلف اقدامات کے ذریعے عام شہریوں تک پہنچ کر ان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے پرعزم ہے،انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے تمام سینئر پولیس افسران کو ضلع بھر میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کے احکامات جاری کئے ہیں اوراس سلسلے میں تمام زونل ایس پیز اپنے زونز میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کر رہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کا کوئی بھی شہری ان کھلی کچہریوں میں کھل کر اپنے مسائل بیان کرسکتا ہے،اسلام آباد پولیس کی اس عوامی رابطہ مہم کا مقصد شہریوں کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن