اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ کھنہ کے علاقے میں گھر کے باہر 23 سالہ نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا پولیس کو حبیب شاہ سکنہ برما ٹائون نے بتایا کہ میرے23 سالہ بیٹے موسی خان کی ڈیڑھ ماہ پہلے شادی ہوئی تھی جس سے لڑکی کا والد خوش نہ تھا میں مغرب کے وقت گھر پر موجود تھا کہ مجھے فائرنگ کی آواز آئی باہر جاکر دیکھا تو موسی خان گلی میں گرا پڑا تھا میں نے لوگوں کو مدد کیلئے بلایا لیکن کوئی نہ آیا بڑی مشکل سے اپنے بیٹے کو پمس ہسپتال منتقل کیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا پولیس نے کہا کہ مدعی مقدمہ کے مطابق وجہ عناد بیٹے کی شادی ہے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
پسند کی شادی کاشاخسانہ،گھر کے باہر 23سالہ نوجوان قتل
Dec 16, 2024