سی ای او  ایجوکیشن کی سپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)چیف ایگزیکٹو افیسر ایجوکیشن راولپنڈی امان اللہ خان چھینہ نے گزشتہ روز پرائیویٹ سکول اینڈ کالجز ایسوسی ایشن اے پی پی ایس سی اے پوٹھوہار ٹائون کی جانب سے سپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔تقریب میں طلبہ و طالبات کے علاوہ ان کے والدین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے طلبا کی صحت مند سرگرمیوں کو بہت سراہا۔ انہوں نے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں پر بھرپور توجہ دینے کی اہمیت پر بہت زور دیا۔

ای پیپر دی نیشن