اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹرسے)ٹریفک پولیس نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ٹریفک روانی کو برقرار رکھنے ، مربوط ٹریفک کے نظام کو مزید بہترکرنے اورٹریفک قوانین پر عملدرآمد کیلئے خصوصی اقدامات کردئے اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس کا نو پارکنگ اورفٹ باتھ پر غیر قانونی پارکنگ کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اسلام آباد ٹریفک پولیس نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے شاپنگ مالز،مارکیٹس، تجارتی مراکز اور بڑی شاہراں میں غیر قانونی پارکنگ کیخلاف کریک ڈان جاری رکھتے ہوئے اسپیشل سکواڈ بھی تشکیل دئیے ہیں جنہوں نے رواں سال بلاتفریق کارروائیاںکرتے ہوئے01لاکھ 06ہزار سے زائد چالان ٹکٹس جاری کئے اورمتعدد گاڑیوں کو مختلف تھانہ جات میں بند بھی کیا،چیف ٹریفک آفیسراسلام آبادمحمد سرفراز ورک نے تمام زونل ڈی ایس پیز کو خصوصی طورپرہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو کم کرنے کے لئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے
وفاقی دارلحکومت میںٹریفک قوانین پر عملدرآمد کیلئے خصوصی اقدامات جاری
Dec 16, 2024