علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی آن لائن ورکشاپس آج شروع ہوں گی

اسلام آباد(خبرنگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2024ء میں پیش کئے گئے بی ایس، بی ایڈ اور پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کی آن لائن ورکشاپس آج سے شروع ہوں گی، طلبہ کی سہولت کے لئے ان پروگرامز میں داخل طلبہ کو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلے بیچ کے طلبہ کی ورکشاپس 16دسمبر سے شروع ہورہی ہے، دوسرے بیچ کی 23دسمبر، تیسرے بیچ کی ورکشاپس 31دسمبر سے شروع ہوں گی۔ باقی بیچز کا شیڈول تیار کیا جارہا ہے۔ طلبہ ایل ایم ایس پورٹل پر اپنی کلاس آن لائن اٹینڈ کریں گے۔ پورٹل پر آن لائن کلاس تک رسائی کے لئے طلبہ کو یوزر نام اور پاسورڈ اْن کو بذریعہ موبائل ایس ایم ایس ارسال کئے گئے ہیں جن طلبہ کو یوزر نام اور پاسورڈ نہ ملے ہو انہیں قریب ترین ریجنل کیمپس سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے علاقائی کیمپسز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ طلبہ کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے جن طلبہ کے پاس کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی سہولتیں نہیں ہیں انہیں کیمپسز میں  کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی مفت سہولت فراہم کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن