اسلام آباد(خبرنگار)اقوام متحدہ وومن پاکستان کی صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف سولہ روزہ سرگرمیاں اختتام پذیر ہو گئیں اس انقلابی مہم نے پاکستان بھر کا سفر کرتے ہوئے اپنے پیغام’’کوئی جواز نہیں‘‘کو قومی سطح پر پہنچایا مکالمے کو فروغ دیا اور صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف اجتماعی اقدامات کی ترغیب دی اقوام متحدہ کے پاکستان میں نمائندہ محمد یحییٰ نے صنفی مساوات کی حمایت میں اقوام متحدہ کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ ہم اس سال کی صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف 16روزہ سرگرمیوں کے اختتام پر گھریلو تشدد سے متاثرہ افراد کی مزاحمت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خواتین اور لڑکیوں نے ناقابل بیان درد جھیلا ہے لیکن ان کا اپنی زندگیاں دوبارہ تعمیر کرنے کا حوصلہ ہم سب کے لیے ایک تحریک ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مشن ناقابل شکست ہے ہم ایک ایسی دنیا تخلیق کرنا چاہتے ہیں جہاں متاثرین کو نہ صرف سنا جائے بلکہ انہیں بااختیار بنایا جائے اس کے لیے انصاف تک رسائی مالی خودمختاری اور وہ سہارا مہیا کرنا ضروری ہے جو خواتین کو اپنی زندگی دوبارہ شروع کرنے اور ترقی کی منازل طے کرنے کے قابل بنائے تقریب کے دوران ’’رولنگ ریزسٹنس‘‘موبائل تھیٹر کے آخری پرفارمنس کو پیش کیا گیاجس نے انصاف کی اہمیت اور مجرموں کی جوابدہی کے بارے میں ایک پراثر کہانی بیان کی طلبہ، کارکنان اور پالیسی سازوں نے پرفارمنس کے بعد کے مباحثوں میں شرکت کی اور محفوظ کمیونٹیزکے فروغ کے لیے حکمت عملی پر بات چیت کی۔
اقوام متحدہ وومن پاکستان کی صنفی بنیاد پر تشدد کیخلاف تقریبات اختتام پذیر
Dec 16, 2024