سنگین مشکلات میں گھرے اہل  پارہ چنار کیلئے ائیر ایمبولینس کا اہتمام

Dec 16, 2024

 پشاور اسلام آباد ( نامہ نگار  ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر 
شبیر حسن میثمی کی خصوصی کاوشوں اور اعلیٰ سطحی رابطوں کے بعد پارہ چنار کی عوام کے لیے ائیر ایمبولینس کا اہتمام، جو آئندہ ایک دو روز میں زہرا اکیڈمی پاکستان کی جانب سے ادویات کی بڑی کھیپ لیکر پارہ چنار پہنچ رہی ہے جو مریضوں کے لیے ادویات کو باہم پہنچانے کے علاوہ وہاں سے مریضوں کو پشاور لانے کے فرائض بھی انجام دے گی، ادویات کی فراہمی کے موقع پر علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا کہ ضلع کرم میں امن و امان کے لیے کی جانے والی کاوشوں کا ثمر آور ہونا ناگزیر ہے اور مکمل قیام امن تمام پاکستانیوں کے لیے نیک شگون ہو گا۔ انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت ملک بھر کی طرح ضلع کرم میں بھی امن و امان کی فضاء￿  کو برقرار رکھے اور عوام کو بھی ملک وملت کے وسیع تر مفاد کے لیے اتحاد و وحدت کے ذریعے امت مسلمہ وطن عزیز پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

مزیدخبریں