قائد اعظمؒ کے دست راست چوہدری غلام عباس کی خدمات بے مثال ہیں

چکسواری  (  پ ر ) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے رہنما چوہدری رخسار ایوب آف چکسواری  نے کہا ہے کہ قائد اعظم کے دست راست رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس ہمہ گیر شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔  رئیس الاحرار چوہدری کشمیری مسلمانوں کے حقوق کے پاسبان، دو قومی نظریہ کے مضبوط داعی اور الحاق پاکستان کے زبردست حامی تھے جنہوں نے اپنی فہم و فراست اور بے لوث قیادت سے ڈوگرہ غلامی کی زنجیروں میں جکڑی ہوئی مسلمان قوم کو آزادی کا شعور دیا اور ریاست جموں وکشمیر کے عوام کے تشخص و وقار کو بلند کیا۔خصوصی گفتگو میں انہوں نے ماضی کی طرح چوہدری غلام عباس کی 57 ویں برسی عقیدت و احترام سے منانے پر آل مسلم کانفرنس کی قیادت سردار عتیق احمد خان کو مبارک باد دی  ۔  چوہدری رخسار ایوب آف چکسواری نے کہا کہ چوہدری غلام عباس نے نہ صرف جرات ،بہادری کے ساتھ کشمیری قوم میں ملی بیداری کو پروان چڑھایا بلکہ کشمیری عوام کے مستقبل کی سمت کو متعین کر کے آزادی کی لازوال جدو جہد کی۔ان کے نظریات و افکار کشمیریوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔کشمیریوں کی منزل پاکستان ہے اور وہ کئی دہائیوں سے تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔انکی ملی،سیاسی،سماجی، تحریک آزادی کشمیر اور تکمیل پاکستان کے لیے کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن