مولانا عبد العزیز علوی جیسی شخصیات ہمیشہ یاد  رہیں گی:سید سرفراز 

مظفرآباد ( نامہ نگار  )  معروف دینی ، سیاسی و سماجی رہنما مولانا عبد العزیز علوی کا تعزیتی ریفرنس برہان مظفر وانی شہید ڈسٹرکٹ پریس کلب مظفر آباد میں زیر صدارت معروف قانون دان و لیگل ایڈوائزر پریس کلب سید زوار حسین نقوی (ایڈوکیٹ) منعقد ہوا تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید زوار حسین نقوی انجینئر سید سرفراز حسین نقوی ، سید برکت حسین شاہ ، سردار محمد یونس خان نیازی ، احب عبید ، سید بنیاد حسین شاہ ، چوھدری محمد منیر ، فیاض احمد اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا مولانا عبد العزیز علوی کی وفات کو ریاست کیلئے عظیم سانحہ قرار دیتے ہوئے مرحوم کی علمی ، ادبی ، سیاسی ، سماجی ، مذہبی خدمات کے علاوہ تحریک آزادی کشمیر اور نظریہ الحاق پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ مولانا عبد العزیز علوی جیسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ھوتی ہیں مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء  صدیوں پر نہیں ھوسکے گا مرحوم اعلیٰ ظرف کے مالک ہونے کے ساتھ ساتھ ایک خوش اخلاق ، باکردار اور باعمل مسلمان تھے تقریب کے اختتام پر مولانا عبد العزیز علوی کے بلندی درجات اور پسماندگان کے صبر و جمیل کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اس کے علاوہ پاک فوج کے شہداء  کرام ، تحریک آزادی کشمیر کے شہداء  اور غزہ ، شام اور فلسطین کے شہداء  کیلئے فاتحہ خوانی اور استحکام پاکستان آزادی کشمیر کیلئے خصوصی دعا کی گئی

ای پیپر دی نیشن