جاتلاںکھڑی شریف ( نامہ نگار) ممتاز معالج پروفیسر ڈاکٹر فیصل بشیر پرنسپل بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج میرپور نے کہا ہے کہ کشمیر انٹر نیشنل ریلیف فنڈکمیونٹی ہسپتال اینڈ ڈاہیلاسز سزٹر جاتلاں،صحت کی بنیادی سہولیات کے اعتبار سے بہترین ادارہ ہے جس نے بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے آج یہاں الٹرا ساونڈ مشین کا افتتاح بھی کر دیا گیا ہے۔ کوشش کریں گے کہ یہاں ایم بی بی ایس کالج میرپور کے ماہر ڈاکٹر بھی مریضوں کا معائنہ کرنے کے لیے آئیں۔ تجربہ کار شخصیت ڈاکٹر عبدالقدوس سابق ڈی جی ہیلتھ آزاد کشمیر کی سربراہی میں یہاں عملہ جہاں دکھی اور مستحقین کو علاج و معالجے کی فری سہولت دے رہا ہے ڈاکٹر فیصل بشیر نے کہا کہ یہاں کی مینجمنٹ اور ممبران گورننگ باڈی کا کردار بھی قابل تعریف ہے کہ وہ اس ادارے کو چلانے کے لیے مخیر احباب سے عطیات بھی حاصل کر رہے ہیں ھم ان تمام اوورسیز ڈونرز کے شکر گزار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر ہر خاص و عام کو بلا تخصیص علاقہ کڈنی کے مریضوں کو ڈاہیلسز کی مفت سہولیات میسر ہیں اور یہ بجٹ ہر سال دو کروڑ سے متجاوز ہے ھم چیرمین کیرف چوہدری رشید احمد کے اور ان تمام اوورسیز ڈونرز کے، پاک ٹرسٹ کے اسلامک ایسوسی ایشن کے اور برسٹل کمیونٹی کے شکر گزار ہیں بالخصوص ملک امانت اعوان عبدالروف مالک قریشی اور ان کے تمام کولیگز کے جن کے مالی تعاون سے یہاں ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ بھی قاہم کیا جا رہا ہے ، تقریب میں سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جن میں ممبر ضلع کونسل مرزا محمد الیاس ،چیرمین ملک مظہراقبال اعوان،ملک اللہ دتہ اعوان ،سابق چیئرمین منصور الحسن، ڈاکٹر سہراب، راجہ عنصر معروف کونسلر، ملک الیاس اعوان سابق چیئرمین ضلع زکواۃ ، حاجی رحمت خان، حاجی شاہد اقبال میڈیا ایڈوائزر، ماسٹر زوالفقار علی ماسٹر محمود چوہدری، ڈاکٹر عدیل زمان ڈاکٹر نوید کے علاوہ عملہ کے ارکان نے بھی شرکت کی۔