فرنٹیئر مائنز اونرز ایسوسی ایشن کی طرف سے بلدیاتی سروس ٹیکس مسترد

صوابی  (نامہ نگا ر ) فرنٹیئر مائنز اونرز ایسوسی ایشن نے بلدیاتی اداروں کے سروس ٹیکس کے نفاذ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر غیر قانونی ٹیکس کی وصولی کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو صوبے بھر میں پرامن احتجاج کے ساتھ ساتھ پشاور ہائیکورٹ سے اس غیر قانونی ٹیکس کے خلاف رجوع کریں گے، اس ظالمانہ اور غیر منصفانہ ٹیکس کے خلاف بھرپور احتجاج کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار فرنٹیئر مائن اوونرز ایسوسی ایشن ضلع صوابی کے صدر حاجی نجب خان۔ حاجی سرزمین خان۔حاجی گل زمین شاہ۔ حاجی فضل قیوم۔ حاجی خیراز خان۔ ملک محمد نواز ،حاجی سعید اور متحدہ بلڈنگ میٹیریل سپلائزر ورکرز یونین ضلع صوابی رحم نیاز۔ سبزعلی۔ عمیر اور محمد حیات نے صوابی پریس کلب کے آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے افسران بے تحاشہ اخراجات و سیاسی دھرنوں پر غیر قانونی اخراجات کو پورا کرنے کیلئے سروس ٹیکس کے نام پر غیر قانونی ٹیکس وصول کررہے ہیں حالانکہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ہمیں کسی قسم کا سروسز مہیا نہیں کرتے اور اس غیر قانونی ٹیکس کے وصولی کا ٹھیکہ منتخب بلدیاتی نمائندوں اور ٹی ایم اے اہلکاروں کے رشتہ داروں نے مشترکہ لیا ہے اس کی شفاف تحقیقات کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن