وزیراعلی نے الگ سے دس کروڑ کا ترقیاتی فنڈدیا:اکرام غازی 

اوگی(نامہ نگار) چیرمین ڈیڈک کمیٹی مانسہرہ اکرام غازی ایم پی اے نے اوگی سے جرگہ ڈب روڈ،جسکوٹ تاشہتوت روڈ اور کروڑی تاسری روڈ تعمیر سمیت دیگر کئی منصوبوں پر عملدرآمد کی نوید سناتے ہوئے کہاہے کہ اوگی بٹل روڈ کیلئے فنڈمیں نے ریلیزکیاہے،کسی اورکواس پرپوائنٹ سکورنگ کی ضرورت نہیں ہے،جولوگ اس منصوبے پراپنی سیاست چمکانے کی کوشش کررہے ہیں تو یہ روڈ تو سالہاسال سے تباہ وبربادتھااوریہ لوگ ایم این اے بھی رہے اورایم پی اے بھی رہے،وزیراعلی ماضی میں بھی انکے گھرآئے لیکن سڑک بنانے کی انکی توفیق نہ ہوسکی،اب میری منظورکردہ فنڈ کو متنازعہ بنانے کی کوشش سے اجتناب کریں،جن کے گردن میں سریاہے،وہ خدمت نہیں کرسکتے،ہم نے انکاکچھ سریاتوڑدیا آئندہ بھی عوام ایسے عناصر کومستردکرینگے،پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور جرات اور غیرت کانشان ہیں،انہوں نے دورہ ہزارہ میں مجھ سے پورے ہزارہ کے ممبران کو کروڑوں کافنڈ اورلاتعدادمنصوبے دئیے تھے،اوگی بٹل روڈ کیلئے تو میں نے فنڈپہلے منظوکیاتھا لیکن میری خرابی صحت اور ٹھیکیدار کے بھائی کی علالت کے سبب افتتاح ہم نے کچھ دن بعد کرنے کافیصلہ کیا،حالانکہ میرے پارٹی کے ساتھی تو روز مجھے کہتے رہے کہ جلد افتتاح کرکے کام شروع کریں،انہوں نے کہاکہ میں عمران خان کاادنی سپاہی ہوں 

ای پیپر دی نیشن