راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان مسلم لیگ ن کے ممتاز رہنماء سابق ایم پی اے ملک غلام رضاء انتقال کرگئے وہ کچھ عرصہ سے علیل تھے مرحوم ملک غلام رضاء کے مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی سے ملک یاسر رضاء کے والد محترم ، چئیرمین ملک جہانگیرخان، ملک امریز حیدر کے بڑے بھائی اور سابق چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمد افضل ، سابق سینیٹرچوہدری تنویرخان کے کزن اورایم پی اے چوہدری عمران الیاس کے مامو ں جان تھے سابق ایم پی اے ملک غلام رضاء مرحوم کی نمازجنازہ آج بروز پیر مورخہ 16 دسمبر 2024ء دن 11 بجے دانیال ہاؤس چکلالہ سکیم 3 راولپنڈی میں ادا کی جائیگی ۔