ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم  سرد اور خشک رہنے کا امکان

Dec 16, 2024

اسلام آباد (خبر نگار )ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی/جنوبی  پنجاب میں بعض مقامات پر ہلکی دْھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر ا?لود رہا جبکہ وسطی/جنوبی پنجاب کے بعض مقامات پر ہلکی دْھند چھائی رہی۔ اتوار کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق لہہ، سکردو اور استور میں درجہ حرارت منفی11، گوپس منفی 7، گلگت، بگروٹ، قلات منفی 5، ہنزہ منفی 4، دیر اور کالام میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں