صدر مملکت دینی مدارس بل کی راہ میں رکاوٹ نہیں، فاروق ایچ نائیک 

Dec 16, 2024

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری دینی مدارس بل کی راہ میں رکاوٹ نہیں۔ایک بیان میں فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ صدر آصف علی زرداری اس بل کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کی رجسٹریشن ڈائریکٹوریٹ آف ریلیجس ایجوکیشن میں ہونی چاہیے۔پی پی پی سینیٹر نے کہا کہ حکومت نیک نیتی کے ساتھ تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر متفقہ قانون لانا چاہتی ہے۔

مزیدخبریں