خیبرپی کے پولیس میں گریڈ 19 کے 22 افسروں کی کمی  

Dec 16, 2024

پشاور (این این آئی)خیبرخیبر پی کے پولیس کو افسران کی کمی کا سامنا ہے۔پولیس کے مطابق خیبرپی کے پولیس میں گریڈ 19 کے 22 افسران کی کمی ہے، گریڈ 19 کے پی ایس پی افسران کی 57 منظور شدہ آسامیاں ہیں۔گریڈ 18 کے 14 پی ایس پی افسران کی کمی کا سامنا ہے جبکہ گریڈ 18 کے پی ایس پی افسران کی منظور شدہ پوسٹوں کی تعداد 131 ہے۔پولیس کے مطابق گریڈ 17 کے 7 پی ایس پی افسران کی بھی کمی کا سامنا ہے، گریڈ 17 کے پی ایس پی افسران کی 15 منظور شدہ پوسٹیں ہیں۔ذرائع کے مطابق افسران کی کمی سے متعلق محکمہ پولیس وفاقی حکومت کو 4 بار آگاہ کرچکا ہے۔

مزیدخبریں