عالمی شہرت یافتہ بھارتی طبلہ نواز ذاکر حسین انتقال کرگئے۔ذاکر حسین امریکا کے شہر سان فرانسسکو کے ہسپتال میں کئی عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج تھے ۔ذاکر حسین نے 73سال کی عمرپائی، وہ لیجنڈ طبلہ نواز استاد اللہ رکھا کے بیٹے تھے،وہ بھارت کے مشہور کلاسیکی موسیقاروں میں سے ایک تھے جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔بھارتی حکومت نے استاد ذاکر حسین کی فن کیلئے خدمات کے اعتراف پر 1988 میں پدما شری، 2002 میں پدما بھوشن اور 2023 میں بھارت کے دوسرے بڑے سول اعزاز پدما وی بھوشن سے نوازا۔