اسرائیلی وزیر اعظم کا نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ سے رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں نے شام اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ شام کے ساتھ تنازعہ میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے، شام میں اسرائیلی کاررائیوں کامقصد ممکنہ خطرات کوناکام بنانا ہے،اسرائیل نےگولان کی پہاڑیوں پر یہودی بستیوں میں توسیع کااعلان کیا ہے۔نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل قبضہ جاری رکھے گا،گولان پہاڑیوں پریہودی آبادکاری کوبڑھائیں گے،گولان کی پہاڑیوں پراورشام کے ساتھ بفرزون میں اسرائیلی فوج موجود رہے گی،گولان کی پہاڑیوں پراسرائیلی دفاع کومضبوط کیا جائے گا۔ دوسری جانب نصیرات کیمپ میں بمباری سے فلسطینی صحافی سمیت6 افراد شہید ہو گئے،بیت لاہیا، بیت حنون اورجبالیہ کیمپ اوررفح پرحملوں میں 13افراد شہید ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 30سے زائد فلسطینی شہید اورمتعدد زخمی ہوئے۔7کتوبر 2023 سے شہدا کی مجموعی تعداد 44،976 سے بڑھ گئی ، خان یونس میں سکول پراسرائیلی بمباری ،20 فلسطینی شہید، متعدد زخمی ہوئے،اس سے قبل اسرائیلی فورسز نے بیت حنون کےسکول کونشانہ بنایاتھا۔