جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیریں مزاری سمیت9ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی، شیریں مزاری، سابق ایم پی اے راشد حفیظ، منیر، خادم حسین کھوکھر،ذاکراللہ، عظیم اللہ خان، میجر طاہر صادق، مہر محمد جاوید اور چودھری آصف سمیت 9 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے آج جی ایچ کیو حملہ کیس میں ملزمان کو طلب کیا تھا، جی ایچ کیو حملہ کیس میں مجموعی طور پر98ملزمان پر فرد جرم عائد ہوگئی، جی ایچ کیو حملہ کیس میں کل ملزمان کی تعداد 119ہے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا،پراسیکیوشن کی جانب سے غیر حاضر ملزمان کی ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کی، غیر حاضر ملزمان جان بوجھ کر ٹرائل میں تاخیر کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی کو کوٹ لکھپت جیل سے اڈیالہ جیل پہنچایا گیا،سپیشل پبلک پراسیکیوٹر نوید ملک اور ظہیر شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔ پی ٹی آئی کے وکیل محمد فیصل ملک لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کی، عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی۔