مستقبل میں ٹیکنالوجی انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری آئیگی :شزہ فاطمہ

Dec 16, 2024 | 15:30

وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ کا نیشنل براڈ بینڈ نیٹ ورک فورم کی تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ ڈیجیٹل پاکستان کا بل آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، بل جلد منظور ہونے کی امید ہے، بل کی منظوری کے بعد نیشنل ڈیجیٹل کمیشن کا قیام عمل میں لائے جائے گا۔وزیر آئی ٹی نے کہا کہ کمیشن کے سربراہ وزیراعظم ہوں گے، امید ہے، اپوزیشن ڈیجیٹل پاکستان بل پرساتھ دے گی، نیشنل ڈیجیٹل کمیشن میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور اہم صوبائی وزرا بھی شامل ہوں گے، یہ کمیشن آئندہ 5 سال کا لائحہ عمل ترتیب دے گا، نیشنل ڈیجیٹل کمیشن کے ماتحت ڈیجیٹل اتھارٹی بنائی جائے گی، مستقبل میں پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار بہتر ہوگی۔شزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ مستقبل میں ٹیکنالوجی انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری آئے گی، نیشنل فائبرآئزیشن پالیسی پر تیزی سے کام جاری ہے، فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی اپریل میں ہوگی، فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی اور فور جی کو بہتر کیا جائے گا، پاکستان میں انٹرنیٹ کی اسیڈ سست ہے، انٹرنیٹ آج ایک اہم ترین ضرورت بن چکا ہے۔

مزیدخبریں