بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اورسابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے رچرڈ گرنیل کو نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی ایلچی برائے خصوصی مشنز مقرر کر لیا گیا۔امریکی نیشنل پبلک ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طویل عرصے سے خارجہ پالیسی کے مشیر رچرڈ گرینل کو خصوصی مشنز کے لیے ایلچی مقرر کرنے کا اعلان کیا۔مزید بتایا کہ انہیں خارجہ پالیسی کے مشکل ترین چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد فراہم کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔نومنتخب امریکی صدر کو امید ہے کہ رچرڈ گرینل دنیا میں امریکی مفادات کے حصول کیلئے اہم کردار ادا کریں گے۔
واضح رہے کہ 26 نومبر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر رچرڈ گرینل نے لکھا کہ عمران خان کو رہا کیا جائے۔جس پر رہنما پی ٹی آئی ذلفی بخاری نے ردعمل دیتے ہوئے شکریہ کا ٹوئٹ کیا تھا۔