بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی کا کل آخری دن

وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق بینکوں میں 17 دسمبر حج درخواستوں کی وصولی کا آخری دن ہے.17دسمبر تک موصول تمام درخواستیں کامیاب تصور کی جائیں گی۔

اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہ 76 ہزار سے بڑھا کر 4 لاکھ کر دی گئیحج واجبات کی دوسری قسط 19 تا 27 دسمبر نامزد بینکوں میں جمع ہو گی.بینکوں کو وزارت کے آن لائن پورٹل پر درخواستیں فوری پراسیس کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔وزارت سے جاری بیان کے مطابق 17 دسمبر تک موصول تمام درخواستیں ’پہلے آئیے پہلے پائیے‘ کے اصول پر کامیاب تصور کی جائیں گی۔وزارت مذہبی امور نے حج واجبات کی دوسری قسط 19 تا 27 دسمبرکو نامزد بینکوں میں جمع کروانے کا عندیہ بھی دے دیا ہے۔عازمین حج کو ہدایت کی گئی ہے کہ نئے اعلانات کے لیے موبائل ایپ ’پاک حج ’ اسمارٹ فون پرلازمی ڈاؤن لوڈ کر لیں تاکہ فوری رہنمائی مل سکے۔

دوسری جانب بینکوں کو ہدایت کی گئی ہیں کہ تمام موصول درخواستوں کو وزارت کے آن لائن پورٹل پر 17 دسمبر کی صبح 9 بجے تک لازمی اپ لوڈ کردیں۔ترجمان نے کہا کہ واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کے بعد دستیاب خالی نشستوں پرمحدود دنوں کے لیے درخواستیں طلب کرنے کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے حج 2025 کے لئے درخواستوں کی وصولی کا آغاز گذشتہ ماہ 18 نومبر سے کیا گیا تھا۔حکام نے بتایا کہ حج درخواست جمع کرانے کے لیے پاسپورٹ 6 دسمبر 2025 تک کارآمد ہونا لازمی ہے جبکہ پہلی مرتبہ درخواست دینے والوں کو ریگولر اسکیم میں ترجیح دی جائے گی۔ترجمان مذہبی امور کے مطابق آئندہ برس حج اخراجات کا تخمینہ 10 لاکھ 75 ہزار سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے تک لگایا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن