پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چئیرمین چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر سیاحت مولانا عطاالرحمان اگر سرکاری پراڈو گاڑی واپس نہیں کرینگے تو پی اے سی ان کے خلاف کارروائی کاحق رکھتی ہے

Feb 16, 2009 | 11:15

سفیر یاؤ جنگ
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی قائمہ کمیٹی برائے اکاؤنٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ اگر قانون مولانا عطا الرحمان کو ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے تو وہ ضروراستعمال کریں اور پراڈو استعمال کرنے کا ان کا استحقاق نہیں تو وہ واپس کریں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگروزیر سیاحت یہ گاڑی واپس نہیں کرتے، تو پی آے سی ان کے خلاف کاروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے اور آئندہ اجلاس میں انہیں طلب کیا جا سکتا ہے۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ تمام وفاقی سیکرٹری بھی گاڑیوں کے استعمال سے متعلق قوانین پرعمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ اس موقع پر سیکرٹری سیاحت نے اجلاس کو بتایا کہ وفاقی وزیرسیاحت مولانا عطا الرحمان نے باربار تحریری نوٹس اور زبانی اطلاع کے باوجود پی ٹی ڈی سی کی پراڈو گاڑی واپس کرنے سے انکار کردیا کہے۔
مزیدخبریں