بھارت کے قائم مقائم وزیرخزانہ پرناب مکھر جی نے سال دوہزار نو، دس کیلئے پچانوے کھرب بتیس ارب سے زائد خسارے کا عبوری بجٹ پیش کردیاہے۔دفاعی بجٹ چونتیس فیصد اضافے کے بعد چودہ کھرب سترہ ارب روپے سے زائد ہوگیا ہے۔ پرناب مکھرجی نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں بجٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ بھارت عالمی مالی بحران سے محفوظ نہیں رہے گا۔معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے انتظامات کئے گئے ہیں۔ ممبئی حملوں کے بعد ملکی دفاع اور عوام کی حفاظت کیلئے دفاعی بجٹ میں اضافہ ناگزیر ہے۔ اس لئے سال دوہزار نو اور دس کے لئے دفاعی بجٹ چودہ کھرب سترہ کروڑروپے مختص کیاگیا ہے۔