قومی جونیئر، سب جونیئر اور یوتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ پہلے روز مسلم ہیلتھ کی ٹیم سرفہرست

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے زیراہتمام قومی جونیئر، سب جونیئر اور یوتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ شروع ہوگئی۔ رکن قومی اسمبلی بلال یاسین نے چیمپئن شپ کا افتتاح کیا۔ پنجاب یونیورسٹی گراﺅنڈ میں منعقد ہونے والی تین روزہ چیمپئن شپ کے پہلے روز مسلم ہیلتھ لاہور کی ٹیم 51 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہی جبکہ اسلامیہ سپورٹس گوجرانوالہ کی ٹیم 40 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور اے آر ٹی لاہور کی ٹیم 30 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

ای پیپر دی نیشن