اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مجھے سچ بولنےکی بھاری قیمت چکانی پڑسکتی ہے،ان کا کہنا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس کا مسئلہ قومی عزت اوروقارکا مسئلہ بن چکا ہے خدا ہمیں عزت سے اورسراٹھا کرجینے کا حوصلہ عطا فرمائے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی سنیٹرجان کیری سے میں نے ملاقات ان کی اپنی خواہش پر کی ہے، پریس کانفرنس کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جب وہ وزیر خارجہ تھے اُنہیں ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر دفتر خارجہ میں بریفنگ دی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ ریمنڈ کو مکمل سفارتی استثنیٰ حاصل نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کیس عدالت میں ہے اگر عدالت نے اُنہیں طلب کیا تو وہ عدالت کو سب کچھ بتائیں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پاکستان کے وقار کو اولیت دی اورتین سال پاکستان اور امریکا کے تعلقات کو وسعت اور گہرائی دینے کیلئے کوششیں کیں۔