اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں ریمنڈ ڈیوس کیس کے حوالے سے اہم امورپربات چیت ہوئی۔امریکی سینٹ کی خارجہ کمیٹی کے سربراہ سینیٹر جان کیری نے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کوسفارتی استثنا حاصل ہے اور میں ضمانت دیتا ہوں کہ امریکہ میں ریمنڈ ڈیوس سے اُس کے جرم کی مکمل چھان بین ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ریمنڈ کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں ریمنڈ ڈیوس کے خلاف امریکہ میں کارروائی کریں گے۔ سابق وزیر خارجہ نے امریکی سینیٹر پر واضح کیا کہ دفتر خارجہ کے ٹیکنو کریٹس کے مطابق ریمنڈ ڈیوس کو مکلمل استثنیٰ حاصل نہیں ہے اس لیے وہ ذاتی طور پر ان کو کسی قسم کا استثنیٰ نہیں دے سکتے تھے۔ملاقات میں پاکستان میں امریکی سفیر کیمرون منٹراورسفارتخانے کے اعلیٰ حکام بھی شامل تھے