امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سینیٹرجان کیری آج میاں نوازشریف سے ملاقات میں اُنہیں ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کیلئے قائل کرنے کی کوشش کریں گے

اخبارکے مطابق سنیٹیرجان کیری اسلام آباد میں مسلم لیگ نون کے قائد میاں نوازشریف سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں جان کیری امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کے حوالے سے اسکی رہائی کے لیے نوازشریف کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ جان کیری سیاسی شخصیات سے ملاقات میں انہیں اس بات پر منانے کی کوشش کریں گے کہ ریمنڈ کیس کا فیصلہ امریکہ میں ہو۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جان کیری نےمیاں نوازشریف سے فون پر بات بھی کی تھی ۔

ای پیپر دی نیشن