جہانگیر ٹاون لاہور میں عید میلاد النبی کے حوالے سے ریلی اور محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا، ریلی کی قیادت ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی رانا مشہود خان نے کی۔

محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود خان کا کہنا تھا کہ آج کا دن ہمیں عشق رسول اور اطاعت رسول کا سبق دیتا ہے اور آج رسول اللہ کے نقش قدم پر چلنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشرے میں موجود تفرقات کو ختم کرکے ہی پاکستان ترقی کی منازل طے کرسکتاہے۔ محفل میلاد میں مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی میاں مرغوب بھی موجود تھے۔ محفل میلاد کے بعد ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ ریلی کی قیادت رانا مشہود احمد خان نے کی۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے مرحوم گورنر سلمان تاثیر کے مبینہ قاتل ممتاز قادری کے حق میں نعرے بازی کی۔

ای پیپر دی نیشن